بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رکن پاکستان اسمبلی اور سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سوشل کا دور ہے کوئی سر کھجاتا ہے تو اسکا بھی معلوم ہوجاتا ہے-
انہوں نے کہا کہ لوگ ہمارے 6 نکات پر ہنستے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے 4 ووٹوں پر قائم ہوئی-
سردار مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد کی واپسی ہمارے اولین ترجیح تھی اور اب بھی ہے- لاپتہ افراد کی ماؤں کے آنسو ہمارے لئے وزارتوں سے زیادہ ہیں –
انکا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی واپسی تک چھین سے نہیں بھیٹنگے، پی ٹی آئی نے ہم سے ووٹ لیا اور کہا کہ بی این پی کے ووٹوں کی حیثیت نہیں، لیکن آج انکو حیثیت معلوم ہوا – بی این پی کے ووٹوں نے عمران خان کو وزیراعظم ہاوس سے بنی گالہ پہنچادیا-
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرتے، پی ٹی آئی کے لیڈران جلسوں میں جو باتیں کرتی ہیں وہ ہم ایک دوسرے کی کانوں میں بھی نہیں کرسکتے-
سرادر مینگل نے کہا کہ بی این پی کے ووٹ صرف چار مگر انکا وزن بہت زیادہ ہے-
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہمارے دس ووٹوں کی حیثیت جام کمال کو معلوم ہوا جو اب دربدر ہے –