شمالی وزیرستان: حملے میں سات اہلکار ہلاک، چار زخمی ہوئے ہیں – آئی ایس پی آر

955

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی ہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاکستان فوج کے ایک کانوائے پر ہونے والے حملے میں سات فوجی اہلکار ہلاک و چار زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں فوجی کانوائے پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، جنید علی، اعجاز حسین، وقاص احمد، جواد امیر اور سپاہی ارشاد علی  شامل ہیں۔

خیال رہے حالیہ کچھ وقتوں سے پاکستانی فوج پر مذکورہ علاقوں میں حملوں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ رواں ماہ مختلف حملوں میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ہلاک ہونے والے اہل کاروں کی تعداد 24 جب کہ زخمیوں کی 18 تک جا پہنچی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بھی عسکریت پسندوں کے حملوں میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران افسران سمیت 79 فوجی اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں گذشتہ روز چار سے پانچ حملے ہوئے ہیں جمعرات کو پیش آنے والے ان واقعات میں تین حملے شمالی وزیرستان جب کہ ایک جنوبی وزیرستان کے ملحقہ علاقے مکین میں پیش آیا۔