سبی میں دستی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

474

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آج سبی میں ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج دوپہر ایک بجے کے وقت بلوچستان کے ضلع سبی میں اسٹیشن کے قریب سرکاری حمایت یافتہ محمد اکبر شاہوانی کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا

ترجمان نے کہا کہ حملے کے وقت اکبر شاہوانی موجود تھا مگر وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا ہم تمام سرکاری حمایتی یافتہ لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم دشمنی سے دور رہے وگرنہ ہم کسی بھی وقت انکو نشانہ بنا سکتے ہیں-

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہے گی۔