زامران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

533

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بلوچستان کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ کے بیان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیل کِک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا-

ترجمان بلوچ لبریشن آرمی نے کہا بی ایل اے سنائپر نے پوسٹ پر معمور اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ بعدازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے پوسٹ پر حملہ کیا جس سے مزید ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور حملے میں چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بعدازاں مذکورہ پوسٹ پر دو فوجی ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے پہنچے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے-

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔