ریاستی مخبر علی اکبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

721

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے ایک مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 9 اپریل کی صبح تربت شہر میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے کارندے علی اکبر کو چوگان کنڈگ کے مقام پر حملہ کرکے ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ علی اکبر تربت سنگانی سر کا رہائشی ہے اور اس کے دوسرے ساتھی جو ایم آئی کیلئے بلوچوں کی مخبری اور بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف سرگرم تھے، سب کی نشا ندہی ہو چکی ہے جو سب ہمارے نشانے پر ہیں۔اس گروہ کے تمام کارندوں کی مکمل معلومات بھی تنظیم نے اکھٹے کرلی ہیں۔ اگر وہ بلوچ قوم سے غداری کرکے قابض کی معاونت جاری رکھتے ہیں تو ان کا انجام علی اکبر جیساہوگا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیم انہیں سختی سے تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ قوم اور بلوچ قومی تحریک آزادی سے جڑے لوگوں کو نقصان پہنچانے سے باز آجائیں بصورت دیگر انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔