نوکنڈی: روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق بارہ زخمی

290

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں افغانستان سے ماشکیل جاتے ہوئے مسافر بردار گاڑی حادثے کی شکار ہوگئی ہے۔

حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ کمسن بچے سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ زخمی و لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کو مزید طبی امداد دینے کے لئے ماشکیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثہ کے متعلق مزید تحقیقات لیویز کررہی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں روڈ حادثے تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں گذشتہ دنوں سوراب میں ایک روڈ حادثے میں تین بچے جاں بحق ہوئے تھے تینوں کمسن بچوں میں دو بھائی اور ان کی بہن شامل تھی۔