رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کرلی

581

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل کی سہ پہر دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کرلی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ دونوں ممکنہ طور پر 14 اپریل کی شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کی شادی کی تقریبات 13 اپریل سے ممبئی میں رنبیر کپور کی رہائش گاہ میں شروع ہوئی تھیں اور 14 اپریل کی سہ پہر دونوں نے سات پھیرے لیے۔

انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 14 اپریل کی سہ پہر کو دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اہم شوبز شخصیات اور کاوروباری و سماجی شخصیات نے بھی شادی میں شرکت کی۔

ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں ہندو مذہبی روایات کے تحت شادی کی اور سات پھیرے لے کر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات میں بہت زیادہ لوگوں نے شرکت نہیں کی اور شادی کے موقع پر کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے سہ پہر کو رشتے داروں اور قریبی ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کی مگر دونوں نے فوری طور پر شادی کی کوئی تصویر جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔