دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جانبحق

749

دکی کوئلے کی کان میں کام کے دوران ٹرالی کی زد میں آکر کانکن جان کی بازی ہار گیا، حادثے میں کانکن کے جانبحق ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے متعلقہ کوئلہ کان سیل کرکے کام بند کردیا ہے-

انتظامیہ نے دکی میں کوئلہ کان مالکان اور پیٹی ٹھکداران کو خبردار کیا ہے کہ مزدوروں کے لئے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بلوچستان میں اکثر اوقات کوئلہ کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں گزشتہ ماہ مختلف کانوں میں حادثوں کی صورت میں 6 سے زائد مزدور زخمی ہوگئے تھے-

مزدور تنظیمیں کوئلہ کانوں میں ان حادثوں کو سہولیات کی عدم موجودگی اور غیر معیاری آلات کو وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ان حادثات کا شکار ہونے والے اکثر مزدوروں کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان و مقامی علاقوں سے ہے-

تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں حادثوں کی واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ اور کان مالکان کی جانب سے ان حادثوں کو روکنے کے لئے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں اور مزدور حادثوں کی صورت میں اپنے مدد اپ پر مجبور ہیں-