بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مقامی ماہیگیروں کی بنیادی حقوق کے لیے ابھرنے والا حق دو تحریک نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے –
حق دو تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بلوچستان کے عوامی جدوجہد سے متعلق کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں اپنے خصوصی پینل سے ہی بھرپور الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کیا جائے گا –
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز حق دو تحریک کا ایک اجلاس مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں حق دو تحریک کے مرکزی و علاقائی ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی –
اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان عوامی جدوجہد سے متعلق کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی، بلکہ عوام کے حقوق کے سلسلے میں ہر جمہوری، آئینی میدان میں بھرپور مقابلہ کرے گی
اس مناسبت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ حق دو تحریک بلوچستان اپنے خصوصی پینل کے ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور یہ میدان خالی چھوڑ دینا استحصالی قوتوں کو چھوٹ دینے کے مترادف ہے-
اسی اجلاس میں تمام شرکاء سے علاقے میں کونسلروں کے لئے نامزدگی سے متعلق مشورہ لیا گیا اور بیشتر علاقوں کے لئے نامزدگیوں کو حتمی شکل دی گئی.
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ قانونی طریقہ کار اور ضروریات کے پورا کرنے سے متعلق بھی امیدواروں کو رہنمائی بھی فراہم کی گئی –