تمپ میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی این اے

695

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز شام 4 بجے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے شیپ چار میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر اسنائپر رائفل اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فورسز کےایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہیں گے۔