تربت: گلزار دوست کو پولیس نے گرفتار کرلیا

948

تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کو جوڈیشل مجسٹریٹ تربت نے گرفتار کرلیا۔

عدالت نے انہیں مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرکے حراست میں لینے کا فیصلہ کیا۔

گلزار دوست کے وکیل کے مطابق بہت جلد ان کی دوبارہ ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

گلزار دوست کے خلاف 2007 میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج تھا جس کی آج عدالت میں پیشی تھی جہاں عدالت کے حکم پرانہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔