تربت گاڑی حادثہ: 4 زکری زائرین جانبحق

326

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کوہ مراد کی زیارت کے لئے زکری زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے –

منگل کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی ببر شور سے کوہ مراد آنے والے زکری زائرین کی ایک گاڑی الٹنے سے چار زائرین جانبحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے –

ہلاک شدگان میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

زرائع کے مطابق گاڑی کو حادثہ لوڈی جنگجاہ کے قریب پیش آیا۔جہاں سامنے آنے والی گاڈی کو اوور ٹیک کرنا تھا۔

زخمیوں کو تربت منتقل کر دیا گیا ہے –