تربت: فورسز نے ذکری زائرین کو حراست میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا

1235

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کوہ مراد کی زیارت کے لئے بلوچستان سمیت سندھ اور دیگر علاقوں سے ذکری زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے –

اس سلسلے میں پیدل اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں تربت کا رخ کرتے ہیں –

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ڈنڈار میں گذشتہ شب ایک قافلے کو پاکستانی فورسز نے روک کر انہیں فوجی کیمپ منتقل کردیا جن میں خواتین بھی شامل تھے –

اطلاعات کے مطابق دیگر زائرین کو کئی گھنٹوں کی حراست کے بعد چھوڑ دیا گیا تاہم ناکو ابراہیم نامی بزرگ کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لینے کی وجہ سیکورٹی فورسز نے نہیں بتائی۔

علاقائی افراد نے سیکورٹی فورسز کے رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آئے روز لوگوں کو ہراساں کرکے لاپتہ کردیا جاتا ہے اب زائرین کو بھی پریشان کیا جارہا ہے –