تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد

660

بلوچستان کے ضلع کیچ سے انتظامیہ کو نعش ملی ہے-

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت سے انتظامیہ نے ایک شخص کی نعش برآمد کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت زبیر ولد اسماعیل سکنہ سرنکن تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش تربت کے علاقہ ناصر آباد سے برآمد ہوئی ہے تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، پولیس مزید تحقیق کررہی ہے-

یاد رہے بلوچستان سے اکثر اوقات لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔ رواں سال بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 16 کے قریب لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے کچھ افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے تھی جن میں مستونگ سے لاپتہ نعمت اللہ ولد عرض محمد بھی شامل تھے-

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے غیر شناخت یافتہ لاشوں کو اس وقت مردہ خانے میں رکھا جارہا ہے جبکہ کئی لاشوں کو ایدھی اہلکار کوئٹہ کے قریب دشت تیرہ مل کے قبرستان میں دفن کرچکے ہیں-