بھارتی سنگھ کے گھر بیٹے کی پیدائش

409

معروف بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

تصویر میں بھارتی اور ہرش سفید لباس میں ملبوس ہیں اور بچوں کی باسکٹ پکڑے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ لڑکا ہے’

خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں رئیلیٹی شوز کے میزبان ہرش لمباچیا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔