بارکھان میں دھماکہ، بچہ جانبحق

639

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے بارکھان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ جانبحق ہوا ہے۔ مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں، عملہ اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

دھماکہ بارکھان شہر کے قریب جاگن کے کچے راستے پر ہوا۔ جس کی زد میں ایک بچہ آیا جو گائے کو لیکر شہر جارہا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بچے کو شدید زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔

دریں اثناء ہسپتال میں ڈاکٹر، عملہ اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ ورثا نے لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا جبکہ ہسپتال کی چیزوں کو روڈ پر نذر آتش کیا۔