اگر کسی نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا – پیوٹن

357

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ہتھیار فراہم کرنا بند کرے کیونکہ مغرب کی جانب سے یوکرین میں ہتھیاروں کی بڑی ترسیل تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔

بدھ کی روز سینٹ پیٹرس برگ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ روس الگ حصوں میں تقسیم ہو جائے اور یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا۔