کوئٹہ سے ایک اور لاش برآمد

216

کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔

یاد رہے کوئٹہ سے مختلف اوقات میں لاشیں برآمدگی کا سلسلہ جاری ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی بھی واضح تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے-

کوئٹہ سے برآمد ہونے والے لاشوں کو اس وقت مردہ خانے میں رکھا جارہا ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔