بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں مقامی خواتین کا دھرنا گذشتہ کئی روز سے گڈانی پارک میں جاری ہے –
حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج اظہار یکجہتی کے طور پر کیمپ میں شرکت کی –
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گڈانی میں بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ کے خلاف سوشل ورکر لعل بی بی بلوچ کی قیادت میں چار روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے –
اس موقع پر مقامی ماہیگیروں نے ہدایت الرحمان بلوچ کا استقبال کیا۔ سوشل ورکر لعل بی بی نے گڈانی کے غیور ماہیگیر عوام کو درپش مسائل و مصائب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک گڈانی سمیت بلوچستان کے ماہیگیروں کے مسائل پر اپنی آواز بلند کی ہے، لسبیلہ میں ملٹی نیشنل کمپنیاں موجود ہیں لیکن لوکل بندوں کے ساتھ نوکری کے دروازے بند کردیے گیے ہیں، مقامی بے روزگار افراد کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے-
انکا کہنا تھا کہ مقامی بے روزگار نوجوانوں کی ظلم و زیادتی افراد یہ ہمارے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کی نااہلی ہمارا ذریعہ معاش ماہیگیری ہے، ہمارے سمندر میں سمندری ڈاکو گجا مافیا کے خلاف اپنی سانس تک جنگ جاری رکھوں گا-
انہوں نے کہا کہ ماہیگیروں کا استحصال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دونگا بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی گڈانی میں ماہیگیروں کے جیٹی بحال کرے-