گوادر پورٹ کے سامنے جاری دھرنا 15 دن کے لئے مؤخر

278

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان حق دو تحریک کا دھرنا چوتھے روز میں 15 دن کے لئیے مؤخر کردیا گیا –

گوادر پورٹ گیٹ کے سامنے جاری دھرنے کی وجہ سے سیکورٹی اداروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا – جسکی وجہ سے گزشتہ روز میرین سیکورٹی فورسز نے دھرنے میں شریک خواتین پر مبنیہ طور پر تشدد کی –

زرائع کے مطابق بلوچستان کے اعلیٰ حکام کی حق دو تحریک کے مطالبات پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پورٹ دھرنا پندرہ دن کے لئے موخر کردیا ہے – دھرنے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کچھ مطالبات فوری طور پر اور کچھ پندرہ دن میں حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کے بعد دھرنا موخر کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر دوبارہ پورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا –

خیال رہے کہ گوادر میں حق دو تحریک اور مقامی ماہیگروں کا احتجاجی دھرنے بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام کے لئے ہے –

ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے مطابق گوادر میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام پر سیکورٹی ادارے متحرک ہیں – تاہم ماہیگر اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہیں –