کیچ: فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص لاپتہ

566

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے کیچ کے علاقے گونکی شہرک سے ایک اسی سالہ ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امید علی کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین صورتحال اختیار کر چُکی ہیں. بچے، بوڑھے اور عورتیں وقتاً فوقتاً فورسز کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کا شکار بنتے آرہے ہیں.