کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

361

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سگک سے پاکستانی فورسز نے کل رات نوربخش ولد بہرام نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کے تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل خاران سے بھی ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا۔