کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ

370

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مند شیراز کے مقام پر نیلگ کے پہاڑی پر قائم چوکی پر مسلح افراد نےمختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ چوکی باڑ لگانے والے اہلکاروں کی خفاظت کے لئے مامور ہے جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ آج کیچ میں فورسز پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل فورسز پر کیچ کے علاقے گیبن میں بھی دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا تاہم دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔