کیچ: فورسز پر دستی بم حملہ

312

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے کیمپ کو ضلع کیچ کے علاقے گیبن میں نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے فورسز کیمپ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔