کوہلو: سرکاری ریسٹ ہاوس پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

562

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات دس بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند نیلی کے مقام پہ سرکاری حمایت یافتہ مولوی کریم بخش نامی شخص کے نگرانی میں چلنے والے ریاستی ریسٹ ہاوس کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جو دراصل قابض فورسز کی اہلکاروں کی ایک پناہ گاہ تھی اور قابض ریاست اپنے نام نہاد الیکشن میں بھی اس ریسٹ ہاوس کو پولنگ اسٹیشن کے طور پہ استعمال کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیلی کے مقام پہ تعمیر شدہ سڑک پہ آمد و رفت کو ممنوع قرار دینے کے بعد بھی چند لوگوں نے آمد و رفت جاری رکھا ہوا ہے جن کو آخری وارننگ دی جاتی ہے بصورت دیگر کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری مزاحمت آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئیگی ۔