کوئٹہ: کوئلے کی کان میں حادثہ، تین مزدور جانبحق

282

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے ایک حادثے میں تین کانکن جان کی بازی ہار گئے ہیں

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں تین کانکن چل بسے ہیں۔

بلوچستان میں کوئلہ کان حادثے تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔ بلوچستان کے سات اضلاع میں کوئلے کی 2800 سے زائد کانیں موجود ہیں جن میں تقریباً 70 ہزار کان کن کام کرتے ہیں۔ کان کنوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔

محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں گذشتہ حادثات میں 65 حادثات میں 87کان کن اپنی جان سے گئے جبکہ 43 زائد زخمی ہوئے پچھلے تین برسوں میں صوبے کی کوئلہ کانوں میں 265کان کن لقمہ اجل بنے۔