کوئٹہ: لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم حملہ

832

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے لیویز ہیڈکواٹر کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ہے-

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ چمن پاٹک کے علاقے میں ڈی جی  لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے تاہم اس بم حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈی جی  لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر پولیس نے علاقے کو گیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی-