کوئٹہ: لاپتہ سماجی کارکن عرفان زہری اور قادر کنول سمیت تین افراد بازیاب

519

جبری گمشدگی کے شکار زہری آن لائن ٹیم کے سماجی کارکن عرفان زہری لاپتہ اسکول ٹیچر قادر کنول بازیاب ہوگئے ہیں-

عرفان زہری اور قادر کنول کو گذشتہ سال ستمبر میں کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا انکے ساتھ ایک اور لاپتہ ہونے والے زہری کے رہائشی اسکول ٹیچر اس سے قبل بازیاب ہوئے تھے۔

عرفان زہری اور قادر کنول آج کوئٹہ سے بازیاب ہوئے ہیں جبکہ انکے ساتھ بازیاب ہونے والے ایک اور شخص بلال جتک کو گذشتہ سال نومبر میں حب سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا-

تینوں نوجوان کی بازیابی کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے-