کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

269

کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیجانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4607 دن مکمل ہوگئے جبری لاپتہ فیاض بلوچ کی اہلیہ نرگس بلوچ، لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ ماما قدیر بلوچ و دیگر بلوچ کارکنان کیمپ میں شریک ہوئے-

اس موقع پر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی-

کیمپ میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس دنیا میں بہت سے شخصیات اہم کردار ادا کرتے ہیں ان کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں ایسی شخصیات کی تعریف کیے بغیر انسان نہیں رہ سکتا اسی طرح بلوچ قوم نے بھی ایسے مائیں اور بہنیں جنم دئے ہیں جو جبر اور ظلم کے خلاف ہر محاذ پہ ڈٹ کر اسکا مقابلہ کر رہے ہیں-

ماما قدیر بلوچ کا کہنا تھا کہ آج بلوچ فرزندان کی بازیابی کیلئے پر امن جدوجہد میں بلوچ ماں نے ایسی بیٹیاں جنم دی ہیں جو ہر بلوچ کا تکالیف سمجھ سکتے ہیں دشوار گزار راہوں میں تپتی دھوپ میں سردی اور گرمی میں ہر مشکل مرحلے سے دوچار ہونے کے باوجود اپنے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں –