کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

349

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاف کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے-

یاد رہے کوئٹہ سے مختلف اوقات میں لاشیں برآمدگی کا سلسلہ جاری ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی بھی واضح تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے-

کوئٹہ سے برآمد ہونے والے لاشوں کو اس وقت مردہ خانے میں رکھا جارہا ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔