بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں منگل کے روز بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس ملازمین نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس، اپ گریڈیشن، ٹائم سکیل خاتمے کی نوٹیفکیشن کی فوری تنسیخ اور الائنس کے دیگر تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے –
انہوں نے حکومت کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا –
انہوں نے کہا کہ مطالبات پرعمل در آمد نہ ہونے کی صورت میں 7 مارچ سے قلم چھوڑ ، تالہ بندی اور مکمل ہڑتال کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 15 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور حکومت اپنے کیے گئے وعدوں، فیصلوں پر عملدرآمد کرے-
انکا کہنا تھا کہ پچھلے سال ایک مہینے کی سخت احتجاج اور دھرنے کے بعد جام حکومت نے ہمارے کچھ مطالبات تسلیم کیے تھے لیکن ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے –
ملازمین نے نمائندوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی ہے اور کم تنخواہ دار ملازمین کے گھروں میں فاقہ ہے –