پنجگور: لاپتہ ملک میران بازیاب

1332

ایک ماہ قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے ملک میران بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ملک میران کی بازیابی کی تصدیق ملک میران کے بھائی نے کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ملک میران کی بازیابی کے لئے آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں جس طرح ہمارے گھر کے رونق لوٹ آئے ہیں اسی طرح تمام لاپتہ افراد بازیاب ہونگے اور سب گھروں کے رونق لوٹ آئینگے۔

خیال رہے کہ سات فروری کو پنجگور کے علاقے عیسی میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ملک میران کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔