پنجگور: فورسز چوکی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی

729

مشرقی بلوچستان کو مغربی بلوچستان سے ملانے والی باڈر پر قائم ایف سی چوکی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے-

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں جیرک باڈر کراسنگ پوائنٹ پہ ایف سی چوکی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت عمر رحمان کے نام سے ہوئی ہے جو ایف سی میں بطور مالی ملازم تھا۔

انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ ایران کی جانب سے راکٹ فائر کرنے کی نتیجے میں ہوا ہے-

انتظامیہ کے مطابق ایران کی جانب سے راکٹ فائر کیا گیا جو قریبی ایف سی چوکی کو لگا جس میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار نائک مقبول سپاہی عامر عباس سپاہی خلیل سمیت ایک راہگیر شدید زخمی اور ایک ایف سی ملازم ہلاک ہوا ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ دھماکہ کے بعد باڈر کو آمد رفت کے لئے بند کردیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں-