پنجگور :فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

503

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں پنجگور میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے اپنے بیان کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے گچک میں جوان تاک، کوْر کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔