بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-
بی ایل اے ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے بالگتر میں سہاکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک آوٹ پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا-
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ پوسٹ اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی تھی جس پر تعینات اہلکاروں کو ایک جانب ہمارے سرمچاروں نے سنائپر سے نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب سے سرمچاروں کے ایک دستے نے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا-
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔