پنجگور: بیٹی باپ کے ہاتھوں قتل

727

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مبینہ طور پر گھر میں چوری کے الزام میں باپ نے بیٹوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا۔

یہ واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے راہی نگور میں پیش آیا ہے جہاں گھر میں نقد روپے غائب ہونے کی صورت میں باپ نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راہی نگور میں گھر سے پچاس ہزار روپے غائب ہونے کی صورت میں مذکورہ شخص نے ملا سے رابطہ کیا تھا جہاں ملا نے ازرات کرنے پر بیٹی کا نام دیا ہے پھر باپ نے دو بیٹوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا بیٹی تشدد کی وجہ سے جانبر نہیں ہوسکی۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ بعدازاں باپ اور بیٹوں نے بیٹی کی لاش کو خاموشی میں ویرانے میں دفن کیا ۔

علاقے میں واقعہ پر حوالے سے تشویش اور مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وہیں سماجی حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ مذکورہ باپ بیٹوں کو گرفتار کرکے بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔