پشاور مسجد میں دھماکہ: متعدد افراد جانبحق و زخمی

845

جمعے کے روز پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں زور دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔