پاکستان نے چین سے جے 10 سی طیارے خرید لیے

441

پاکستان کی جانب سے چین سے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس جے 10 طیارے خریدے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس یہ طیارےآج پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

طیارے ففتھ جنریشن کے ملٹی رول کامبیٹ فائٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 11 مارچ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کامرہ ایئر بیس پر طیاروں کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر طیاروں کی اسکواڈرن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

جے-10 لڑاکا طیارے سمندری یا آبی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کے حصول سے بحیرۂ عرب میں پاکستانی بحریہ کی موجودگی بڑھ جائے گی۔
گزشتہ سال مختلف حلقوں کی جانب سے چین سے طیاروں کے 2 اسکواڈرن خریدنے کے معاہدوں کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں۔