پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

316

بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب خاران شہر کے بابو محلہ سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جس کی شناخت شاہ فہد ولد پٹواری محمود خان کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شاہ فہد کو اس سے قبل بھی 2016 میں ایک مرتبہ اس کے بھائی فرید عرف میجر کے ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، تاہم اس وقت شاہ فہد دو دن میں بازیاب ہوا تھا جبکہ اس کا بھائی فرید احمد تین سال تک حراست میں رہنے کے بعد بازیاب ہوا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ‏ٹکری بہادر علی کیازئی جو کہ طویل عرصہ سے لاپتہ تھا، سنٹرل جیل بہاولپور سے بازیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ ٹکری بہادر علی کے جبری گمشدگی پر بڑے پہمانے پر احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے تھیں۔