نوشکی میں فورسز کی آپریشن، محلے کا گھیراو

1697

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ شہر میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ چکی ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی شہر سے متصل علاقے کرش پلانٹ کے گردنواح میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار گھر گھر چھاپے مار کر تلاشی لے رہے ہیں جبکہ علاقہ مکین محصور ہوچکے ہیں۔

آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کے باعث تاحال کسی قسم کی گرفتاریوں کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ شہر میں ایک ہیلی کاپٹر کو بھی فضاء میں دیکھا گیا ہے۔

دریں اثناء صنعتی شہر حب چوکی میں بھی پاکستانی فورسز کی جانب رات گئے گھر گھر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فورسز اہلکاروں نے اکرم کالونی اور اس سے قبل رات کو لاسی روڈ پر گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران موبائل فونز کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔

گھروں پر چھاپوں کے حوالے سے تاحال ضلعی انتظامیہ نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔