قلات میں قومی وسائل کو لوٹنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

608

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قلات میں ہونے والے  حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بی ایل اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے مکی میں پڈ ماران کے مقام پر فلورائیٹ و دیگر قومی وسائل کو لوٹنے والی ایک کمپنی کے سائٹ پر چھاپہ مارکر کمپنی کے گاڑیوں اور مشینری کو سبوتاژ کرکے دیگر سامان نذر آتش کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے پڈ ماران ہی کے علاقے میں نصب ایک موبائل ٹاور کو تباہ کردیا دشمن اپنے عسکری مفادات کی تکمیل کیلئے مذکورہ ٹاور کو استعمال کررہا تھا۔

انہوں نے کہا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اگر بلوچ وسائل کی لوٹ مار بند نہیں کی گئی تو مستقبل میں ہمارے حملے شدید تر ہونگے۔

بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں و لیز ہولڈروں کو بھی یہ تنبیہہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ دشمن کے استحصالی منصوبوں سے دور رہیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔