قلات اور سبی میں فوجی آپریشن جاری، دونوں اطراف جانی نقصانات کی اطلاعات

1258
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے قلات اور سبی میں دو دنوں سے جاری فوجی آپریشن میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ روز شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں پاکستان فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت دیگر فورسز اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک ایس ایس جی کمانڈو کے ہلاک ہونے کی تصدیق علاقی ذرائع نے کی ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آٰیا ہے۔

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی این اے نے مختصر بیان میں کہا کہ دوران آپریشن ایک درجن کے قریب ایس ایس جی کمانڈوز مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن تاحال جاری ہے تاہم انہوں نے اپنے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائے ہیں۔

کوئٹہ میں مقیم اردو نیوز کے صحافی ذین الدین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ‏بلوچستان کے ضلع کچھی میں سنی شوران سے ملحقہ پہاڑی علاقے ناگاہو میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے آٹھ ارکان مارے گئے۔ فورسز کا ایک سپاہی اٹک کا رہائشی نثار احمد بھی مارے گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے۔