قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ۔ یو بی اے

1086

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست پاکستان، بلوچ قوم کے مرضی کے خلاف تعمیرات کے نام پہ بلوچستان میں اپنے کارندوں کو آباد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی، گڑیجی، کوریاک میں تعمیرات کے نام پہ سڑکوں کی جال بچا کر قابض دشمن اپنے عسکری منصوبوں کی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے جسکی ہم ہر گز اجازت نہیں دینگے۔

ترجمان نے کہا کہ اس آباد کاری روکنے کیلئے گذشتہ دن سے ہمارے سرمچاروں نے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ہمراہ ہرنائی اور کوریاک کے علاقے میں سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کیا ہوا ہے۔ لہذٰا عوام ان راستوں سے آمد و رفت سے گریز کرے بصورت دیگر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاست کے ہر استحصالی منصوبے کا جواب بھر پور مزاحمت دینگے۔