بلوچ نیشلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو ناگاؤ قلات اور سبی کے پہاڑی سلسلے میں ریاست کے فوج کشی کے دوران ہمارے گشت پر مامور سرمچاروں کی ٹیم کا سامنا ریاستی فورسز سے ہوا جہاں جھڑپ کے دوران متعدد ریاستی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ باقی دوستوں کو ریاستی گھیرے سے نکالنے کیلئے سنگت الہی بخش مورچہ زن ہوگئے دوستوں کو بحفاظت گھیرے سے نکلنے کے بعد ایک گھنٹے تک فورسز کا مقابلہ کیا جس کے بعد ورنا الہی بخش عرف ملنگ ولد طورخیل سکنہ سبی ڈھاڈر شہید ہوگئے۔ ورناء الہی بخش 2009سے مسلح قومی جدوجہد سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کوئٹہ، قلات، سبی، بولان اور دیگر محاذوں پر قابض کے خلاف اہم معرکوں میں حصہ لیا۔ وہ ایک بہادر اور وطن کے سچے فرزند تھے ۔ان کو شہدائے زحم جن کے خطاب دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ تنظیم ان کی قربانی پر یہ عہد کرتی ہے کہ قابض کے خلاف مسلح جدوجہد میں تیزی آئیگی اور نوجوانوں کے بہتے لہو وطن کی جدوجہد کی آبیاری کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ عظیم قربانیوں کا تسلسل آذاد وطن کی قیام تک جاری رہیں گے