سوئی: گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے

461

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں بدھ کے روز گیس کی عدم فراہمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی نوجوانوں اور ڈپلومہ ہولڈرز اینڈ انجنٸیرز کی طرف سے گیس کی عدم فراہمی اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے پر امن احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ مظاہریں نے پی پی ایل مقامی نوجوانوں کی کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا –

مظاہرین نے انتظامیہ سے گیس کی فراہمی اور ڈپلومہ ہولڈرز کوٹہ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی سے مزید محرومیاں جنم لیں گے –

بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا –

مقامی انتظامیہ کے مطابق گیس کمپنی انتظامیہ سے گیس کے حوالے بات کریں گے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے کوٹہ بحالی کے لیے جلد عمل درآمد کرائیں گے-

خیال رہے کہ سوئی گیس فیلڈ پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) نامی کمپنی چلاتی ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہے۔ سوئی گیس فیلڈ سےگیس کی یومیہ پیداوار تقریباً چھ سو ساٹھ ملین کیوبک فٹ ہے اور وہاں اب بھی ایک اندازے کے مطابق دو ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ تاہم مقامی آبادی گیس سے محروم ہے اور لکڑیاں چھن کر ضرورت زندگی پورا کرتے ہیں –