سبی: صدر پاکستان کے دورہ کے موقع پہ بم دھماکہ

993

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ سبی کے موقع پہ بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی و ہلاک ہوئے ہیں۔

آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں جیل روڈ لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب صدر پاکستان عارف علوی کے قافلے کے گزرنے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔

ابتک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک ایف سی اہلکار اس بم دھماکے میں ہلاک ہوا ہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔