سبی میں قابض فوج کے دس اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

786

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج سبی میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج سبی کے علاقے سانگان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا-

بی ایل اے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں قابض فورسز کی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جس میں سوار دشمن فوج کے دس اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوئے ہیں-

جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی دشمن فوج پر ہونے والی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کی بلوچ سرزمین سے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔