سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 افراد زخمی

631
فوٹو: سبی دھماکہ

بلوچستان کے ضلع سبی میں اتوار کی صبح بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سانگان کے علاقے میں پیش آیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سنگان علاقے میں ایک ٹریکٹر سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سبی منتقل کیا گیا۔ لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، سبی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بارودی سرنگ کے دھماکے توارتر کیساتھ رپورٹ ہوتے رہے ہیں، گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے قبول کی تھی جبکہ اس سے قبل حالیہ دنوں دارالحکومت کوئٹہ اور جعفر آباد میں دستی بم کے حملے رپورٹ ہوئے تھیں۔