زامران: پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپے، بی این پی کی پریس کانفرنس

297

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہفتے کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر جمیل احمد دشتی، ڈاکٹر غفور بلوچ اور دیگر نے پارٹی کیچ کے سینئر نائب صدر شے نذیر کے آبائی گاؤں حان کلگ میں ایف سی کے محاصرے اور چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں سے ایف سی تحصیل بلیدہ زامران کے علاقے حانِ کلگ میں چادر وچار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے چھاپے مار رہا ہے-

انہوں نے کہا کہ حان ِ کلگ بی این پی کیچ کے سینئر نائب صدر شئے نذیر کا آبائی علاقہ ہے جہاں ان کے بھائی شئے عبدالرب کئی دفعہ یوسی چیئرمین رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ شے نذیر ایک سفید ریش و صلاح جُو سیاسی شخصیت ہیں، نومبر کے مہینے میں ایف سی نے یلغار کرتے ہوئے بلاجواز چھاپے مارکر خواتین سے سختی سے پیش آئے لیکن انہیں اس چھاپہ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، شئے نذیر اور شئے عبدالرب انتہائی شریف النفس انسان ہیں۔

انہوں نےکہاکہ 9مارچ کوایک دفعہ پھر علاقے کو محاصرے میں لیکر خوف و ہراس پھیلایا گیا-

انہوں نے کہا کہ بی این پی اپنے سیاسی رہنماؤں وسفید پوشوں کی پشت پر ڈھٹ کر کھڑی رہے گی اور ایسے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دوریاں بڑھیں گی، ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے-

انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے گذشتہ دورہ تربت میں کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔