ریاستی جبر سے بلوچستان میں انسانی بحران جنم لے چکا ہے – ماما قدیر

222

بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 4618 ویں روز بھی جاری رہا – آج ضلع مستونگ سے سیاسی کارکن عبد النبی بلوچ، عبدالحق بلوچ اور دیگر نے کیمپ لواحقین سے اظہار یکجہتی کی –

اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پر قبضے سے لے کر آج تک پاکستان بلوچوں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے- بلوچ سیاسی کارکنوں، طلباء صحافیوں، اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی زبان بندی کے لیے انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے –

انہوں نے کہا کہ اس سنگین انسانی مسئلہ پر ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا – ریاستی طاقت اور جبر سے بلوچستان میں ایک انسانی بحران جنم لے رہا ہے –